سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل بن احمد الزبیر آج پہلے سرکاری دورے پر ہندستان پہنچے۔
مسٹر زبیر اپنے دو روزہ دورے کے دوران ہندستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج سے دو طرفہ تعلقات کے ساتھ
ساتھ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بات چیت کریں گے۔
اس سے پہلے ان دونوں رہنماؤں کے درمیان 24 جنوری کو بحرین کے مناما میں ہندعرب لیگ وازارتی سطح کی میٹنگ میں بات چیت ہو چکی ہے